
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا منگل کو جمہوریہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ محترمہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی کے وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔انہوں نے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی معاملات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ، آسیان، او آئی سی اور دیگر کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیر جہتی، مشترکہ مفاد کے امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔علاوہ ازیں انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو انڈونیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی ہے جسے قبول کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے باہمی طور پر مناسب تاریخ پر انڈونیشیا کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔