اہم خبریںپاکستان

جے یو آئی کے دو ارکان اسمبلی کی گرفتاری، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کو گرفتار نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے تھانے میں بیٹھے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں اور دونوں ارکان قومی اسمبلی تھانے سے نہ جانے پر بضد ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ارکان قومی اسمبلی گرفتار پارٹی کارکنوں کی رہائی پر اصرار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker