
مائینارٹیز الائنس پاکستان کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا مینارٹیز الائنس پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے صدر آصف جان نے میپ کے مرکزی صدر اکمل بھٹی کا تعزیتی پیغام دیا انہوں نے کہا شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نےپشاور میں ہونے والے بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔وفد میں مائنارٹیز الائنس پاکستان اسلام آباد کے صدر آصف جان، صدر راولپنڈی فیاض بھٹی، سینٹرل آرگنائزر آنوش بھٹی، یوتھ پریزیڈنٹ اسلام آباد رفعت پرنس، سوشل ایکٹوسٹ وقاص بھٹی شامل تھے۔ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر رہنما موجود تھے۔





