اسلام آبادعلاقائی

سیکٹر ای 12 فور میں ترقیاتی کاموں کے لئے موصول ٹینڈرز کھول دیئے گئے

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی بالخصوص سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر ای 12 فور کے ترقیاتی کاموں کے لئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹرای 12 فور کے ترقیاتی کاموں کے لئے 5 مختلف کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ اس منصوبے کی این آئی ٹی 289.805 ملین روپے تھی۔اس ضمن میں سب سے کم موصول ہونے والی بولی بھی 289.805 ملین روپے ہی موصول ہوئی۔ اس منصوبے کے تحت سیکٹرای 12 فور کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، واٹر سپلائی، سیورج نیٹ ورک، مرکزی شاہراہوں سمیت رابطہ سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔ واضح رہے عرصہ دراز سے اسلام آباد کے ایسے سیکٹر جہاں ترقیاتی کام التواء کا شکار تھے۔ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان تمام سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی معیار زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker