اسلام آبادعلاقائی

اپوزیشن جماعتوں میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، راجہ شیراز کیانی

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مارچ ، مارچ میں ہو یا اپریل میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کی کسی جماعت میں ہمت نہیں کہ وہ عوام کا سامنا کرسکیں، عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، اسلام آباد کے علاقے میرا بیری میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جس مہینے میں مرضی مارچ کرلیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انشاءاللہ اپنی مدت پوری کرے گی، عوامی مینڈیٹ آج بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس جماعت نے ملک میں باریاں لینے کی اجارہ داری ختم کی ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کی ملاقاتیں محض اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ہیں ان میں یہ دم نہیں کہ یہ عوام کا سامنا کر سکیں جن جماعتوں میں مل کر تحریک چلانے تک کا اتفاق نہیں وہ حکومت کیا گرائیں گے راجہ شیراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے عدم اعتماد کے دعوے اپنے کارکنوں کے لیے طفل تسلیاں ہیں ان کے عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کو نئی پہچان دی ہے انشا اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی تاریخی فتح حاصل کرکے یہاں مضبوط شہری حکومت تشکیل دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker