
اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اسلام آباد آرٹ گیلری کا افتتاح کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آرٹ گیلری ایف نائن پارک میں بنائی گئی ہے ،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے اسلام آباد آرٹ گیلری کا افتتاح کیا،اسلام آباد آرٹ گیلری آرکائیو سینٹر کے طور پر بھی استعمال کی جائے گی ،آرٹ گیلری میں اسلام آباد کی تاریخ کو اجاگر کرنے کیلئے تصاویر بھی رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کوئی بھی شہر صرف شاہراہوں، پارکس یا سٹریٹ لائٹس کی تعمیر و مرمت سے نہیں بنتا ، کلچر، تہذیب و تمدن اور رہن سہن شہروں کی پہچان ہوتی ہے، کوئی بھی معاشرہ کلچرل پہچان کے بغیر اپنا مقام حاصل نہیں کرسکتا، چا ہتے ہیں کہ اسلام آباد اپنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ تہذیب و تمدن، اور کلچر کے لحاظ سے بھی پہچانا جائے ، آرٹ اینڈ کلچر کو اجاگر کرنے میں زیادہ اہم کردار ہماری آرٹسٹ کمیونٹی ادا کر سکتی ہے،اس عمارت کو آرٹ گیلری بنانے کا مقصد آرٹ اینڈ کلچر کو پرموٹ کرنا ہے،اسلام آباد شہر میں آرٹ گیلری کی ضرورت تھی، اس آرٹ گیلری کے انتظامی امور سی ڈی اے نہیں بلکہ پاکستانی آرٹسٹ چلائیں گے، آرٹ گیلڑی میں نوجوان آرٹسٹ اپنے فن کو نمائش کیلئے رکھ سکیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے آرٹ گیلری میں رکھے فن پاروں کی نمائش بھی دیکھی۔