اہم خبریںپاکستانتجارت

پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے معاشی بہتری کے اعشاریے پیش کر دیئے

اسلام آباد ،پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے معاشی بہتری کے اعشاریے پیش کر دیے ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہوئی، موجودہ حکومت پر معیشت تباہی کے بلیم گیم کرنے والوں کو میرا کھلا چیلنج ہے،گزشتہ ادوار اور موجودہ حکومت کی معاشی صورت حال پر مناظرہ کرنے کو تیار ہوں، اپوزیشن صرف بلیم گیم کر رہی،تباہی کے دہانے پر کھڑی معیشت سابقہ حکومتیں چھوڑ کر گئیں، کرونا کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیسٹڈ بزنس کا سالانہ منافع 59 فیصد ہوا، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 250 ارب کا ریکارڈ منافع کیا اور 10سالہ ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہوزیراعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کم ہو رہا ہے، ملک کے مجموعی ذخائر 24 اعشاریہ 2 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، گزشتہ حکومت کے 20 ماہ میں سٹیٹ بینک ذخائر 7 ارب ڈالر تھے، آج سٹیٹ بنک کے پاس 17 اعشاریہ 85 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں ،پیٹرول کی پیداوار میں پہلے 4 مہینوں میں 7 اعشاریہ 33 فیصد اضافہ ہوا، 9ماہ کے اندر میرا گھر اسکیم کے تحت بنکو ں سے 38 ارب روپے کے قرضے دیے گئے، تحریک انصاف کی حکومت 10سال پہلے آتی تو ہر بندے کے پاس اپنا گھر ہوتا،پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3 اعشاریہ 98 فیصد ہے جسے 5 فیصد تک لے کر جائیں گے، موجودہ دور حکومت میں 1 لاکھ 60 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، رئیل اسٹیٹ کی گروتھ 494 فیصد، آئی ٹی 194 اور سیاحت کی گروتھ 136فیصد ہو گئی ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہر سال منی بجٹ آیا،موجودہ حکومت نے ٹیکس ٹارگٹ سے287 ارب روپے زیادہ کلیکشن کی،3ارب ڈالر صرف روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی وجہ سے پاکستان کے اندر آ رہا، گڈز ایکسپورٹ سیکٹر 31 ارب ڈالر کو انشااللہ کراس کرے گا، 3ارب کی مشینری لگانے اور نئے یونٹس لگانے سے ٹیکسٹائل میں بہتری ہو رہی ہے،فیصل آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں سال 2021 کے دوران 1 کھرب 14 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، 30ہزار افراد کو صرف ایک انڈسٹریل زون فیڈمک میں نوکریاں ملیں۔عالیہ حمزہ ملک نے مزید کہا کہ ٹریکٹرز اور رکشہ برآمد ہو رہے ہیں،گاڑیوں کی فروخت ایک سال میں 71 فیصد بڑھی ہے، 2021میں 2 کروڑ 21لاکھ موبائل فون مینوفیکچر ہوئے، 2017میں صرف 1 لاکھ ہوتے تھے، رواں سال چاول کی پیداوار 8 اعشاریہ4 ملین ٹن، ہمارا ٹارگٹ 8 اعشاریہ8 ملین ٹن ہے،مکئی پچھلے سال 7 اعشاریہ9 ارب ٹن تھی اس سال 8 اعشاریہ5 ارب ٹن پیداوار ہوئی،وزیراعظم عمران خان اس صدی کے بہترین لیڈر ہیں،ویلفیئر سٹیٹ سے ترقی و خوشحالی ریاست کا سفر وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ہو رہا ہے، پہلی دفعہ عوامی ٹیکسز کا پیسہ سرے محل اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے بجائے عوام پر خرچ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کا باب بند کیا، عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کو انکا حق دلایا،مجھے فخر ہے کہ عمران خان میرے اور عوام کے لیڈر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker