بین الاقوامیٹاپ سٹوری

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکا کے محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 5 ارب 75 کروڑ ڈالر کے جدید ہتھیار فروخت کیے جائیں گے، سعودی عرب کو ایکسٹینڈڈ رینج جے ڈی ای ایمز کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کو اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے، جے ڈی اے ایمز کی تیاری میں بوئنگ مرکزی ٹھیکیدار ہوگا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی تیاری میں ہنی ویل مرکزی ٹھیکیدار ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker