
گلگت (آئی پی ایس)سب ڈویژن جگلوٹ کوٹو کے مقام پر پہاڑی تودا گرنے سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بند ۔ہائی وے بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ۔مسافر کے کے ایچ کی بجائے جگلوٹ چکرکوٹ روڈ کے ذریعے گلگت جاسکتے ہیں جس سے مسافروں کوفاصلے کی طوالت کا سامنا ہوسکتا ہے۔





