بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکا نے 12 بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کردیا

واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور مکمل طور پر نافذ ہے اور اس نے خلاف ورزی کرنے والے 12 بحری جہازوں کا راستہ تبدیل کیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹکام نے کہا کہ امریکی فوج نے احکامات کی تعمیل نہ کرنے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنا دیا اور ناکہ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے دو جہازوں پر چڑھ کر تلاشی لی۔

سینٹکام نے بتایا کہ امریکی افواج نے بحیرۂ عرب میں کوموروس کے پرچم بردار آئل ٹینکر چارمینار پر سوار ہو کر جانچ پڑتال کی اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس تیل بردار بحری جہاز کو اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

بیان کے مطابق امریکی افواج نے 24 جولائی کو خلیج عمان میں موزمبیق کے پرچم بردار آئل ٹینکر لاوین کو ناکارہ بنا دیا، کیونکہ اس کے عملے نے متعدد بار ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی اور امریکی افواج کی بار بار کی تنبیہ کو نظر انداز کیا، یہ جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہا۔

امریکا نے 14 جولائی سے ان جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کر رکھی ہے جو ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی طرف جاتے ہیں یا وہاں سے روانہ ہوتے ہیں۔

سینٹکام نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker