اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد دنیا میں فضائی آلودگی کے حوالے سے بدترین شہروں کی فہرست میں آ گیا

اسلام آباد،حکومت کی طرف سے ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی دنیا میں فضائی آلودگی کے حوالے سے بدترین شہروں کی فہرست میں آ گیا ، ملک میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پہلے ، اسلام آباد دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ، شہر اقتدار کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ،گزشتہ روزفضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعدادمقررہ حد سے 8 گنا سے بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی،شام کے اوقات میں فضا میں آلودہ ذرات پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار رواں سیزن کی بلند ترین سطح پر 280 تک جا پہنچی ، آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر نزلہ ، زکام ، کھانسی اور موسمی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ،اسلام آباد کی فضا میں آلودہ ذرات پرٹیکیولیٹ میٹرز کی 24گھنٹوں کی اوسط مقدار 198اعشاریہ 96ریکارڈ کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی مقدار میں ایک بار پھر خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ ادارہ تحفظ ماحولیات کے اعدادو شمار کے مطابق شہر اقتدار میں گزشتہ روز رات 12سے صبح 8بجے تک پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 156 اعشاریہ 1رہی ، صبح 8سے دن چار بجے تک پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار160 اعشاریہ5رہی ، شام چار بجے سے رات 12 بجے تک فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 280اعشاریہ3رہی جبکہ 24گھنٹوں کی اوسط مقدار 198اعشاریہ 96ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق فضا میںپرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار35سے بڑھنے پر فضا انسانی صحت کیلئے مضر ہو جاتی ہے جبکہ شہر اقتدار میں فضائی آلودگی کی مقدار مقررہ حد سے 8گنا سے بھی تجاوز کر چکی ہے ۔دوسری طرف لاہور میں کے کئی علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس 392 تک ریکارڈ کیا گیا ، یوں لاہور اور اسلام آباد ملک کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker