اہم خبریںپاکستان

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد/کراچی ، این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوگیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں ہوں گی، اور یہ فیصلہ اتفاق رائے سے این سی او سی میں ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔دوسری طرف کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے تدارک کے حکومتی اقدامات، محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔محکمہ سندھ کے حکمنامے کے مطابق صرف ویکسینٹڈ افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں صرف ویکسینٹد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی، سانگھڑ اور سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت جبکہ بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker