اسلام آباداہم خبریںصحتعلاقائی

چیئرمین ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا پمزمیں ترقیوں پر سیکرٹری وزارت صحت کا شکریہ

اسلام آباد،چیئرمین ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر اسفند یار خان اور صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر حامد بٹ نے پمز اسپتال میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی اگلے گریڈ میں ترقیوں پر سیکرٹری وزارت قومی صحت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

بدھ کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پمز اسپتال میں وسیع پیمانے پر ترقیوں پر وفاقی سیکرٹری عامر اشرف خواجہ، ایڈیشنل سیکرٹری نبیل اعوان اور وزارت صحت کے مشکور ہیں ، ترقیوں میں تعاون پر پمز کے ڈین رضوان تاج اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قادر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ، پمز ، پولی کلینک اور نرم اسپتال میں بڑے پیمانے پر کنسلٹنٹس، نرسز اور دیگر سٹاف کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker