اہم خبریںپاکستان

ریلوے کی خاتون افسرکی طرف سے 6سرکاری ملازمین سے ذاتی خدمات لینے کا انکشاف

اسلام آباد ،پاکستان ریلویز کی گریڈ 17کی خاتون افسر و انچارج نیو ڈیزل شیڈ فاطمہ الزہرہ کی طرف سے ریلوے کے 6ملازمین کو ذاتی خدمات کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ، وائر مین سلیم انور اور محمود علی سے ڈرائیور ، نسیم احمد اور حمزہ سے گھریلوملازمین ، محمد اکرم سے چپڑاسی اور محمد جبار سے کمپیوٹر آپریٹر کی خدمات لی جا رہی تھیں ، وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سرکاری ملازمین سے ذاتی خدمات لینے پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون افسر سمیت 6ملازمین کو معطل کر دیا، معاملے کی مزید تحقیقات کر کے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی گریڈ 17کی خاتون افسر و انچارج نیو ڈیزل شیڈ لاہور فاطمہ الزہرہ نے خلاف قانون 6سرکاری ملازمین کو ذاتی خدمات کیلئے وقف کر رکھا تھا ، ان ملازمین میں سے دو خاتون افسر کے ساتھ ڈرائیور کی خدمات سر انجام دے رہے تھے جبکہ دو ریلوے ملازمین نسیم احمد اور حمزہ خاتون آفیسر کے والد کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔ایک ملازم سابقہ ڈی ایم ای تھری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔معاملہ سامنے آنے پر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون افسر اور ڈیوٹیز پر تعینات عملے کے 6 ملازمین کو معطل کردیا ۔ اعظم سواتی نے تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں کرپٹ عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،محکمہ ریلوے سے ہرقسم کی کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان ریلویز میں ملازمین اور پنشنرز کی کثیر تعداد کی وجہ سے ادارے کو ہر سال اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker