پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 843 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 370 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار913ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں44 ہزار 609کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 412، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 760، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 985،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار172، بلوچستان میں 33 ہزار 539، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 618 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 427 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 640، خیبرپختونخوا 5 ہزار 896، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔