اہم خبریںتجارت

پنجاب میں آبپاشی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے صوبہ پنجاب میں آبپاشی کے منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق مستقبل میں غذائی قلت پر قابو پانے، زرعی پیداوار بڑھانے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، قرض کی یہ رقم آبپاشی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پنجاب کی 7 لاکھ 4 ہزار ایکٹر زمین کو سیراب کیا جائے گا۔ پنجاب کے وہ اضلاع جہاں آبپاشی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، ان میں بکھر، جھنگ، خوشاب، لیہ اور مظفرگڑ شامل ہیں۔پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک کا 1960 سے ممبر ہے اور اب تک بینک پاکستان کی معاشی ترقی، انفرااسٹریکچر، توانائی اور غذائی قلت کے مختلف منصوبوں کے لئے 36 ارب ڈالر کے معاہدے کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker