اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک افغانی گینگ کے 2ارکان گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، تھانہ رمنا کے علاقے سے گھریلو چوری میں ملوث خطرناک افغانی شاڑی گینگ کے دو ارکان گرفتار۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 60لاکھ روپے نقد،قیمتی پتھر،طلائی زیورات کل مالیتی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرلئے گئے ۔ملزمان میں ذاکر اللہ اور رحیم اللہ شامل ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان رات کو مختلف سیکٹرزمیں بند گھروں کی ریکی کرتے موقع ملتے ہی تالے توڑ کر چوری کرتے تھے، ملزم زاکر سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پہلے بھی مقدمات درج ہیں، کارروائی اے ایس آئی محمد اسحاق اور جوانوں نے کی، پولیس ٹیم کو اعلی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker