
اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کے اکاونٹس سیکشن میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 32افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر اسد اللہ کا کاسٹ اکائونٹنٹ ڈی ایف اے ٹو سے ایڈمن آڈٹ ڈائریکٹوریٹ تبادلہ کر دیا گیا ہے ، آڈٹ اکائونٹ آفیسر رضا وحید کا پنشن ٹو سے کاسٹ اکائونٹنٹ ڈی ایف اے ٹو میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، آڈٹ اکائونٹ آفیسر ارم عباس کا پی اے سی آڈٹ ڈی ٹی ای سے پنشن ٹو اکائونٹس ڈی ٹی ای میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، شاہد پرویز کا پے آڈٹ ون اکائونٹس ڈی ٹی ای سے آڈٹ پارٹی انٹرنل آڈٹ ڈی ٹی ای میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ،آڈٹ اکائونٹ آفیسر آصف رزاق کا کمپلیٹیشن ون کے اضافی چارج کے ساتھ پے آڈٹ ون اکائونٹس ڈی ٹی ای میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، تعیناتی کے انتظار میں موجود آڈٹ اکائونٹ آفیسر بشیر احمد کو سروسز ون میں بھیج دیا گیا ہے ، آڈٹ اکائونٹ آفیسر اللہ دتہ مغل کو سروسز ون سے سیکرٹریٹ ون جبکہ وہ سیکرٹریٹ ٹو کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے، آڈٹ اکائونٹ آفیسر طالب حسین علوی کو سیکرٹریٹ ون سے سیکرٹریٹ ٹو جبکہ وہ انوائرمنٹ ون کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے، محمد زبیر کوپی اینڈ ای ڈی ٹی ای سے چیک ہاٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ، ہاشم خان کو چیک ہاٹ سے پی اینڈ ای ڈی ٹی ای میں بھیج دیا گیا ہے ، محمد صرام کو ڈویلپمنٹ ٹو سے تھری میں بھیج دیا گیا ہے ،شاہد محمود کو سروسز ٹوکے ساتھ ڈویلپمنٹ ٹو کا چارج بھی سونپ دیا گیا ہے ، عمران اختر کو سٹیٹ مینجمنٹ ون سے لینڈ پیمنٹ بھیج دیا گیا ہے ،جبکہ وہ ای ایم اینڈ آئی اور پلاننگ کی اضافہ ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے، راشد اقبال کو ڈی اے او رروڈ ٹو سے ڈی اے او سٹیٹ مینجمنٹ ٹو بھیج دیا گیا ہے ، نعمان علی کو ڈی اے او سٹیٹ مینجمنٹ ٹو سے ڈی اے او ای اینڈ ڈی ایم ڈی ٹی ای بھیج دیا گیا ہے ، اعجاز احمد کو ڈی اے او ای اینڈ ڈی ایم ڈی ٹی ای سے ڈی اے او روڈ فور بھیج دیا گیا ہے ، مہران چانڈیو کو ڈی اے او روڈ فور سے ڈی اے او روڈ ٹو بھیج دیا گیا ہے ، تعیناتی کے انتظار میں موجود محمد فیروز کو ڈی اے او واٹر ڈسٹی بیوشن سائوتھ تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ انہیں واٹر ڈسٹری بیوشن نارتھ کی بھی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ، نعیم عباس کو ڈی اے او واٹر ڈسٹی بیوشن سائوتھ سے ڈی اے او سملی ڈیم بھیج دیا گیا ہے ،راجہ محمد طاہر کو ڈی اے او واٹر ڈسٹری بیوشن نارتھ سے ڈی اے او ایس ٹی پی بھیج دیا گیا ہے ، مہروزاختر کا ڈی اے او ایس ٹی پی سے ڈی اے او سپورٹس اینڈ کلچر میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، محمد عابد کا ڈی اے او سپورٹس اینڈ کلچر سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈی اے او انوائرمنٹ ویسٹ تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ڈی اے او انوائرمنٹ ایسٹ ، ڈی اے او ریجنل اور ڈی اے او زو اینڈ وائلڈ لائف کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیں گے ، مہربان خان کو ڈی اے او پارلیمنٹ ہائوس ای اینڈ ایم اور ڈی اے او ایوان صدر سول تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہ پرک ڈویلپمنٹ ڈویژن انوائرمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے ، عابد عمر کو ڈی اے او پبلک ریلیشن سے ہٹا کر ڈی اے او کاسٹنگ تعینات کر دیا گیا ہے ، نذیر احمد کو ڈی اے او ڈیزائن سے ہٹا کر ڈی اے او پبلک ریلشنز تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد شعیب کو ڈی اے او ڈبلیو اینڈ ایس زون اے اور آر اے زون سے ہٹا کر ڈی اے او ڈیزائن تعینات کر دیا گیا ہے ، راجہ اسد اللہ کو ڈی اے او سیکٹر ڈویلپمنٹ ون جی 13سے ہٹا کر ڈی اے او ڈبلیو اینڈ ایس زون اے تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ڈی اے او ڈبلیو اینڈ ایس آر اے زون کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے، عارف اللہ کو ڈی اے او سیکٹر ڈویلپمنٹ ٹو کے ساتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ ون جی 13 کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ، سعید احمد کو ڈی اے او مکینکل ون سے ہٹا کر ڈی اے او سیکرٹریٹ اکاونٹ سیل تعینات کر دیا گیا ہے ، عارف حسین کو ڈی اے او مکینکل ٹو کے ساتھ ساتھ ڈی اے او مکینکل ون کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں ، مجید خان کو چیک سیکشن ہاٹ سے فنڈز سیکشن اکائونٹس ڈی ٹی ای بھیج دیا گیا ، جبکہ وقاص شعیب کو فنڈز سیکشن اکائونٹس ڈی ٹی ای سے چیک سیکشن ہاٹ بھیج دیا گیا ہے ۔