اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کا ون ونڈو کا دورہ، غیر حاضری پر دو افسران کی چھٹی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کے چیئرمین نے نئی ون ونڈو کا دورہ کیا اور آپریشنل کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈائریکٹر ریونیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا، اور انہیں فوری طور پرچارج چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گے ۔مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہی کہ نئے ما حول میں کام کرنے کیلئے زیدہ محنت اور لگن درکار ہے اور افسران و ملازمین کو اپنے رویے تبدیل کرنا ہو ں گے۔ ون ونڈو کے تحت تمام عملہ اب نئے ماحول میں ایک چھت تلے کام کررہا ہے جس سے کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا اور اچھی کا رکردگی دکھا نے والے افسران و ملازمین کو مراعات بھی دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker