اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

این ایچ اے نے گولڑہ موڑ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے موصول بولیاں کھول دیں

اسلام آباد ، این ایچ اے نے گولڑہ موڑ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دیں ، گولڑہ موڑ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے ٹیکنو ٹائمز کنسٹریکشن کمپنی نے سب سے کم بولی دے کر کے منصوبے کیلئے کوالیفائی کر لیا ،این ایل سی دوسرے نمبر پررہی ، ماک سنز انجینئرنگ کارپوریشن تیسر ے جبکہ چوہدری لطیف اینڈ سنز چوتھے نمبر پر رہی ۔

تفصیلات کے مطابق این ایچ اے نے گولڑہ موڑ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے موصول ہونے والی بولیاں کھول دی ہیں ، منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 6بولیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ بڈنگ میںچار فرمز نے کوالیفائی کیا ،گولڑہ موڑ انڈرپاس کی تعمیر کیلئے بڈنگ میں ٹیکنو ٹائمز کنسٹریکشن نے 71کروڑ 76لاکھ 44ہزار روپے کی بولی دی ، این ایل سی نے 77کروڑ 45لاکھ 56ہزار 616روپے کی بولی لگائی ، ماک سنز انجینئرنگ کارپوریشن نے 79کروڑ 46لاکھ 58ہزار 285 جبکہ چوہدری لطیف اینڈ سنز نے 82کروڑ 81لاکھ 818روپے کی بولی دی ۔منصوبے کی تکمیل سے آئی 14، 15 اور 16 میں زمین کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا،انڈر پاس اسلام آباد ماڈل جیل روڈسے بھی لنک ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker