
اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شعبہ واٹر سپلائی اسلام آباد میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو پانی کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنایا جائے گا، رواں برس مون سون کی بارشیں توقع سے کم ہونے کے باعث اور اس کمی کو پورا کرنے کیلئے شعبہ واٹر سپلائی مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے جن میں خراب ٹیوب ویلز اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا مرمتی کام شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بری امام کے علاقے نور پور شاہاں میں واٹر فلٹریشن کی بحالی سے شہر کو یومیہ ایک ملین گلین ایکسٹرا پانی مل رہا ہے جبکہ کورنگ واٹر فلٹریشن کی بحالی کا نوے فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جسکو رواں ہفتے آپریشنل کردیا جائے گا جس سے شہر کو یومیہ دو ملین گلین پانی ایکسٹرا حاصل ہوگا اسی طرح شاہدرہ میں واٹر فلٹریشن کی صلاحیت بڑھانے سے بھی شہر کو ایک ملین گلین پانی ایکسٹرا حاصل ہوگاعلاوہ ازیں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں پہلے سے موجود ٹیوب ویلز کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا سلسلہ بھی جاری ہیمزیدبرآں شعبہ واٹر سپلائی پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے لیکج پر بھی تیزی سے قابو پارہا ہے اس ضمن میں پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام بھی تیزی سے شروع کردیا گیا ہے جبکہ نئی پائپ لائنوں کو بچھانے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے ان اقدامات سے پانی کے پریشر میں بھی اضافہ ہوگا اور یومیہ نو سے دس گیلن پانی ضائع ہونے سے بھی بچے گا۔اسی طرح شعبہ واٹر سپلائی نے پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے واٹر ٹینکر اور ٹینکر سٹاف کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس ضمن میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور پانی کے ضیاع سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکیمزیدبرآں شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر 7775444-0335 بھی جاری کردئیے ہیں اس سلسلے میں شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ جہاں کہیں لیکج یا پانی ضائع ہوتے دیکھیں تو فورا ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔