
سلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ترقیاتی کا موں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں سیکٹر آئی الیون ون اور ٹو میں شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سیوریج نیٹ ورک کی تنصیب پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں میں التوا کے شکا ر تعمیراتی کا موں کی تکمیل کے سلسلے میں سی ڈی اے انتظا میہ کی خصوصی ہدایات کے تحت سیکٹر آئی الیون میں با قی ما ندہ ترقیاتی کا موں کو بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سیوریج نیٹ ورک کی تنصیب سیکٹر کے الاٹیوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدا یت پر سکٹر آئی الیون میں سیوریج نیٹ ورک کے کام کا تخمینہ لگانے کے بعد فنڈذ مختص کر کے ٹینڈرز جا ری کئے گئے اور اب سیوریج نیٹ ورک بچھانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مزیدبرآں سیکٹر آئی الیون میں پانی کے موثر نظام کیلئے شعبہ واٹر سپلائی نے تین جگہوں کی نشاندہی کرکے ای آر ایس ٹیسٹ مکمل کرلیا ہے جہاں سے ٹیوب ویلز کے زریعے آئی الیون کے رہائشیوں کو پانی کی بہتر ترسیل کی جاسکے گی اس سلسلے میں جلد ہی ٹینڈر جاری کردیا جائے گا جبکہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پونا فقیراں کے ٹیوب ویلز سے بھی پانی حاصل کیا جائے گا تاکہ آئی الیون کے مکینوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔