اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد پولیس نے نیاسیکیورٹی ،پٹرولنگ و ہالٹنگ پلان تشکیل دیدیا

اسلام آباد،اسلام آبادپولیس نے نیاپٹرولنگ و ہالٹنگ پلان تشکیل دے دیا، پلان کے مطابق 66موٹر سائیکلز اور 20 گاڑیوں پر مشتمل فالکن اور ایگل سکواڈ شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دئیے گئے جس کا مقصد جرائم کو کنٹرول کرنا، پولیس کی موجودگی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لئے ایک نیاپٹرولنگ وہالٹنگ پلان تشکیل دے دیا جس کے مطابق 66موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایگل سکواڈ کے دستوں اور 20گاڑیوں پر مشتمل فالکنز کو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے سپورٹس کمپلیکس میں ان دستوں میں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے پلان کا مقصد جرائم کی روک تھام اور پولیس کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے،ایس موقع پر ایس ایس پی آپریشز سید علی اکبر شاہ، زونل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ایگل سکواڈ کے افسران اپنے جوانوں کو مکمل ڈسپلن کے ساتھ بروقت ڈیوٹی پر بھجوائیں گے، سرکل ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقوں میں تعینات جوانوں کو ڈیوٹیز کے بارے میں بریف کریں گے کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں کسی بھی مشکوک گاڑی یا موٹر سائیکل کو ایس او پی کے مطابق چیک کریں، دوران چیکنگ کسی بھی شخص کے ساتھ غلط رویہ نہ اپنایا جائے، زونل ایس پیز ہالٹنگ پوائنٹس پر تعینات جوانوں کی روزانہ کی کارکردگی کے بارے میں ان کے دفتر رپورٹ بھجوائیں گے، پٹرولنگ پر تعینات گاڑیاں کسی بھی ایمر جنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت الرٹ رہیں گی اور بغیر اجازت کوئی بھی افسرو جوان اپنے ڈیوٹی پوائنٹ کو نہیں چھوڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی عزت آپ کی اور ہمارے جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے،اللہ کریم نے لاکھوں لوگوں سے آپ کو چن کر اپنے بندوں کی حفاظت پر مامور کیا ہے، ہماری عزت اس وردی کی وجہ سے ہے، ہمارا اولین فرض اسلام آباد اور اس کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اوراس میں ہم اپنے جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ رشوت و رزق حرام سے دور رہیں، دوران چیکنگ عوام الناس کی عزت نفس کوکسی صور ت مجروح نہ کریں،شہریوں کو آپ کی موجودگی سے تحفظ کا احساس ہو، ہم عوام کے خادم ہیں اس لئے ہر افسر و جوان اپنے فرائض کو نیک نیتی اور جذبے سے سرانجام دے، جو افسر و جوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کو اگلے ہی دن انعام دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker