اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

موٹروے کو مزید محفوظ بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے ، زبیر ہاشمی

اسلام آباد، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آفس موٹروے اسلام آباد میں پبلک سروس وہیکل کمپنیوں کے عہدیداران اور موٹروے پولیس کے مابین اجلاس منعقد ہوا ۔

جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی محمد زبیر ہاشمی نے کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی N-5 نارتھ زون، راجہ محمد وصال فخر سلطان ، ڈی آئی جی(موٹروے نارتھ زون) اشفاق احمد اور پبلک سروس وہیکل کمپنیوں کے عہداران بھی موجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی محمد زبیر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نے موٹروے اور ہائی وے کو مزید محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھانے ہیں، کیونکہ عوام کی جانب سے بالخصوص سواری والی گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ موٹروے کی جانب سے مختلف سروے کیے گئے ہیں جس کی روشنی میں سواری والی گاڑیوں کے لیے موٹروے پولیس خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل انعام غنی نے چند ہدایات جاری کی ہیں ۔جس کی بنیاد پر خصوصی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے اس نظام کے تحت سنگین اور مسلسل والیشن کرنے والے ڈرائیوروں کو موٹروے پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ،اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی _ایسی کمپنیوں پر پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے جن کے ڈرائیور زیادہ والیشن میں ملوث ہو ں۔ موٹروے پولیس کی جانب سے پبلک سروس مینجمنٹ سسٹم کو مزید متحرک کیا جا رہا ہے تاکہ وائلیشن پر قابو پانے میں یہ سود مند ثابت ہو ۔مزید پبلک سروس ویکل عہدیداران کی جانب سے چند سفارشات بھی پیش کی گئی ۔اجلاس کے آخر میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موٹر وے پولیس جہاں پبلک سروس وہیکل کے لئے خصوصی مہم چلا رہی ہے وہی عہدے داران بھی اپنے ڈرائیورز کو انتباہ کریں گے اور دونوں فریقین اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے ٹریفک وائلیشن اور ان کے نتیجے میں ہونے والے حادثات کی روک تھام کی جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker