اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم

کراچی ،سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دی جبکہ الاٹیز کو 3ماہ میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،اس سلسلے میں تجوری ہائٹس کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ میرے مکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں، الاٹیز سے معاملات حل کرنیاور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہیئے۔سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دیتے ہوئیبلڈر کو ریکارڈ اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے کمشنر کراچی کو انہدام کی نگرانی کرنے اور ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز کو 3ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائیاورالاٹیز کو رقم واپس کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker