اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ، پاک، نیوزی لینڈ میچ کیلئے ایمفٹی تھیٹر میں بڑی سکرینز نصب

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے اشتراک سے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں مہیا کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں واقع ایمفٹی تھیٹر میں پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کو براہِ راست دیکھانے کے لئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا جس میں میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے فیملیز کی بڑی تعداد نے ایمفٹی تھیٹر کارخ کیا

کرکٹ میچ شروع ہونے سے تیس منٹ قبل ایمفٹی تھیٹر کو عوام الناس کے لئے کھول دیا گیا تھا، واضح رہے حال ہی ہیں سی ڈی اے کی جانب سے ایمفٹی تھیٹر کے تعمیر نو کی گئی ہے ۔مزیدبرآں شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کرنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبوں نے اسلام آباد کے مختلف گرانڈز اور پارکس کی تعمیر نو کا کام بھی مکمل کرلیا ہے جن میں جوگنگ ٹریکس، سائیکلنگ ٹریکس، بچوں کے لئے جھولے، اور واک کرنے کے لئے مخصوص ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker