اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کا مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کا وفاقی دارالحکومت میں گھروں کے باہر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن، 50سے زائد گھروں کے سامنے سے تجاوزات ختم،دو اینٹوں کے بھٹے اور متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار،6افراد گرفتارکر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے محکمہ انوائرنمنٹ کے عملے کے ہمراہ اسلام آباد میں رہائشی گھروں کے باہر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے بھر پور آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں ابتدائی طور پر اسلام آباد کے سیکٹر F-10 اور F-11 مارگلہ روڈ پر بھر پور آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران، 50گھروں کے سامنے سے 15 فینس، 12 داخلی دروازے، 01 کمرہ، 02 شیڈز اور 11 آہنی گرل بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے گئے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود تھی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سی ڈی اے انتظامیہ کو اسلام آباد میں گھروں کے باہر قائم تجاوزات ختم کرنے لئے احکامات جاری کر رکھے ہیں جسکی روشنی میں خصوصی آپریشن شروع کیا گیا جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے ایک اور کارروائی کے دوران جابہ تیلی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالے 06 کمرے، 04 چار دیواریاں، 3 واش رومز اور 1 ڈی پی سی بھی مسمار کر دی۔علاوہ ازیں اسلام آباد کے سیکٹر H-16 میں چلنے والے غیر قانونی بھٹہ خشت کے خاتمے کے لئے بھی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں ابتدائی طور پر سیکٹر H-16 میں قائم 02 اینٹوں کے بھٹے اور 06 غیر قانونی کمرے بھاری مشینری کی مدد سے گرادئیے گئے۔ دوران آپریشن کچھ عناصر نے مزاحمت کرنے کی بھی کوشش کی تاہم اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بروقت کارروائی کر کے 6 افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker