اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کا نئی تعمیر ہونے والی ون ونڈو کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے چیئرمین عامر علی احمد نے بدھ کے روز نئی زیر تعمیر ون ونڈو کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ون ونڈو کے تعمیراتی کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات بھی متعلقہ شعبوں کو جاری کئے

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرکے آپریشنل کیا جائے اور تمام متعلقہ ریکارڈ کو باحفاظت نئی ون ونڈو میں منتقل کیا جائے ،چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ زیر تعمیر ون ونڈو عمارت کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہوچکا ہے جسمیں تمام ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے گا، جبکہ گرانڈ فلور کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، اسی طرح فرسٹ فلور کا کام پندرہ یوم میں مکمل کر لیا جائے گا، گرانڈ فلور اور فرسٹ فلور کو جدید حال نما شکل دی جارہی ہے تاکہ تمام سائلین کے مسائل کو ایک ہی چھت تلے حل کیا جاسکے، توقع کی جارہی ہے کہ نئی ون ونڈو کو پندرہ نومبر تک آپریشنل کردیا جائے گافائلز اور دیگر ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور اسکی حفاظت اور نگرانی کے لئے جدید ترین ڈیجیٹلائیز سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے، مزید برآں ریکارڈ کی حفاظت کے لئے غیر ضروری افراد کے داخلے پر مکمل عائد ہوگی جبکہ ان تمام امور کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جائے گی، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی گارڈز کو تعینات کیا جائے گا جبکہ متعلقہ افراد کا داخلہ صرف بائیو میٹرک کے زریعے سے ہی ممکن ہوگا۔واضح رہے کہ نئے ون ونڈو کو عوام الناس کی تمام ضروریات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے مزئین کیا جارہا ہے جسمیں اسٹیٹ منجمنٹ ون، اسٹیٹ منجمنٹ ٹو بشمول بی سی ایس ون، ٹو اور تھری سمیت آئی ٹی، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور بنک کی سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہونگی تاکہ شہریوں کو قیمتی وقت کے ضیاع سے بچایا جاسکے اس اقدام سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker