
اسلام آناد(آئی پی ایس ) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم ہے ، ہم 29 ستمبر کو پورے ملک سے تاجر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ہم صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات کو مسترد کرتے ہیں، اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر انکم ٹیکس میں اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ کوروناکی وجہ سے تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنا ظلم ہے، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کرتی ہے اور مہنگائی کا الزام تاجر پر لگایا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امپورٹ پر زیادہ ٹیکس لگانے کی وجہ سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ایکسپورٹ پر زیادہ زور دینے سے بھی مہنگائی بڑھی ہے، ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات سے کرپشن میں اضافہ ہو گا۔