
حال ہی میں جاپانی حکومت نے فوجی صلاحیتوں میں اضافے کی ملکی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تین سکیورٹی دستاویزات پر نظرثانی کا عمل آگے بڑھانے پر اصرار کیا ہے۔ اس اقدام کو جاپان کے اندر شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
جاپانی اخبار نے حال ہی میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے رکن اور جاپانی کمیونسٹ پارٹی کی پالیسی کمیٹی کے رکن تاکو یامازوئے کے حوالے سے کہا کہ "تین سکیورٹی دستاویزات پر نظرثانی کا اصل مقصد جاپان کو ایسا ملک بنانا ہے جہاں معیشت، مالیات اور سماجی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں فوج کو ترجیح دی جائے۔ یہ درست راستے سے انحراف اور خود کو تباہی کی طرف لے جانے والا راستہ ہے”۔
انہوں نے زور دیا کہ "دفاعی اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافے کا اصل ذریعہ دراصل امریکہ ہے۔ امریکہ کے تابع جاپانی سفارت کاری اب بند گلی میں پہنچ چکی ہے، اسے فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے”۔
مقامی وقت کے مطابق 26 تاریخ کی رات جاپانی شہریوں کے ایک گروپ نے ٹوکیو میں ہاؤس آف کونسلرز کے ارکان کے دفتر میں اجتماع منعقد کیا، جس میں حکومت کی جانب سے تین سکیورٹی دستاویزات پر نظرثانی اور دفاعی اخراجات میں اضافے کی مخالفت کی گئی۔





