
بیجنگ : چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کاندا نے ملاقات کی۔
لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں صدر شی جن پھنگ نے ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کی ترغیب دی۔ چین مختلف علاقائی فریقوں کے ساتھ مل کر اس خوبصورت وژن کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ چین ایشیائی ترقیاتی بینک کے متعلقہ کاموں کی حمایت جاری رکھے گا، فریقین کے تعاون کے معیار کو مسلسل بلند کرے گا اور علاقائی ترقی و خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا۔
ماساتو کاندا نے کہا کہ رواں سال ایشیائی ترقیاتی بینک اور چین کے تعاون کے 40 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 40 سالوں میں فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، غربت کے خاتمے، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت وسیع شعبوں میں تعاون کے حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کی اور جنوب-جنوب تعاون کا پلیٹ فارم قائم کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک چین کے ساتھ نئی ملکی شراکت داری حکمتِ عملی کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے، چینی طرز کی جدیدیت اور ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے "کے نفاذ کی حمایت کرنے، اور ایشیائی ترقیاتی بینک اور چین کی شراکت داری کو مزید بلند سطح تک لے جانے کے لیے تیار ہے۔





