اہم خبریںپاکستانعلاقائی

سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے اسلام آباد میں 6 نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے ٹینڈرز جاری کردیے

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے شعبہ واٹر سپلائی نے اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مقامات پر 6 نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں تاکہ شہریوں کو پانی کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔سی ڈی اے کے شعبہ واٹر سپلائی نے ان چھے نئے ٹیوب ویلوں کو نیو بلیو ایریا اور فراش ٹان کے مختلف مقامات پر تنصیب کے لئے مطلوبہ شرائط کے مطابق ٹینڈر جاری کردئیے ہیں ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے شعبہ واٹر سپلائی اہم اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ شہریوں کو پانی کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ پانی کے بے دریغ استعمال سے اجتناب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پانی شہریوں کے استعمال میں لایا جاسکے اور ساتھ ساتھ شہریوں کو گہری بورنگ کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سی ڈی اے انتظامیہ نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کی غیر قانونی پانی کے کنکشنز کو منقطع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker