بین الاقوامیٹاپ سٹوری

مدینہ منورہ کے قریب حوثیوں کا ڈرون حملہ، سعودی اتحاد نے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا

سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ کے علاقے میں ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ترکی المالکی نے ڈرون کی روک تھام اور تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مدینہ منورہ کے علاقے میں کی گئی۔
سعودی اتحاد اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ دعویٰ کرچکا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں کو ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

تاہم یمن کے حوثی گروپ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے اور سعودی عرب کے مقدس شہروں پر حملوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

تازہ واقعے کے حوالے سے فی الحال ڈرون کے ماخذ، اسے بھیجنے والوں یا اس کے ممکنہ ہدف سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker