بین الاقوامیٹاپ سٹوری

طاقت اور دباؤ سے مطالبات منوانے کا یک طرفہ نظام ختم ہو چکا، باقر قالیباف

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ طاقت اور دباؤ کے ذریعے مطالبات منوانے والا یک طرفہ عالمی نظام اب ختم ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کثیر الجہتی نظام کا دفاع اور قانون کی حکمرانی کا احترام ضروری ہے، چین اور روس نے سلامتی کونسل کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کے اصولوں کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معاملات میں یک طرفہ طرزِ عمل کسی کے مفاد میں نہیں، جبکہ موجودہ حالات میں کثیر الجہتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی مسائل کے حل کیلئے طاقت اور دباؤ کے بجائے قانون، باہمی احترام اور کثیر الجہتی تعاون کو بنیاد بنایا جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker