بین الاقوامی

فلپائن فوری طور پر چین کے قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے، چائنا کوسٹ گارڈ

بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان جیانگ لوئے نے کہا ہے کہ چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز نے قانونی طور پر چین کے نان شا جزائر کے شیان بین ریف کے قریب پانیوں میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کارروائی کی۔ فلپائن کے 3015 نمبر کے جہاز نے بار بار چائنا کوسٹ گارڈ کی جانب سے دی جانے والی وارننگ کو نظر انداز کیا اور جان بوجھ کر اپنا راستہ بدلا جس کی وجہ سے ٹکراؤ ہوا۔ چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز پیشہ ورانہ اور قانونی انداز میں کام کر رہے تھے اور ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی جانب سے یہ حرکت بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور فلپائن کے اس اقدام سے چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز اور عملے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ترجمان نےفلپائن پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چین کی قانونی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز اقدامات بند کرے ، بصورتِ دیگر اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری فلپائن کو بھگتنا ہو گی۔ترجمان نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ اپنے زیر انتظام پانیوں میں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کارروائی جاری رکھیں گے اور ملک کی سرحدی خودمختاری اور سمندری حقوق کا دفاع کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker