پاکستانٹاپ سٹوری

بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر روابط ضروری ہیں، رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، جبکہ صوبے میں امن و استحکام اور ترقی کے عمل کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker