
امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت کے اعلان کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے حالیہ بمباری کرکے بچوں سمیت مزید 18 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 5 لبنانی فوجی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں 136 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ملبے سے ایک ہی خاندان کے 112 شہدا کی لاشیں نکال لی گئیں
تین روز میں شہدا کی تعداد 28 ہوگئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور جبالیہ میں گھروں پر فضائی حملے کیے گئے جب کہ اس دوران طبی مراکز اور ادویات کے گودام بھی نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ غزہ وزارت صحت نے اسپتالوں پر حملے جنگی جرم قرار دے دیا۔





