تجارت

ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام سفارتکاروں کے اعزاز میں پروقار افطار ڈنر

اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی جانب سے سفارتکاروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سمیت مختلف ممالک کے سفرا اور ہائی کمشنرز شریک ہوئے۔ مہمانوں میں ترکیہ، عمان، اٹلی، جرمنی، ایتھوپیا اور نیپال کے نمائندگان کے علاوہ دیگر سفارتی شخصیات بھی موجود تھیں۔ کاروباری برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے محسن بیگ اور ظفر بختاوری سمیت ممتاز رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہآج ہم یہاں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اکٹھے ہوئے ہیں،رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں نطم و ضبط، ایثار اور اخوت کا درس دیتا ہے،
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری قومی سلامتی کے امور پر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کیا جا سکے۔صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان چیلنجز سے نکل کر اب معاشی بہتری کی جانب گامزن ہو چکا ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی اعشارئیے مثبت، ذرمبادلہ زخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں،۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker