بین الاقوامی

تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے  کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم

بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے 28 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور "تمام  انسا نوں کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لانا اور کثیر القطبی دنیا  کو فروغ دینا” کے عنوان سے خطاب کیا۔ہفتہ کے روز  ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ 10 سال قبل صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے  اجلاس کے عام مباحثے میں اپنی اہم تقریر میں یہ خیال پیش کیا تھا کہ امن، ترقی، عدل، انصاف، جمہوریت اور آزادی تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار اور اقوام متحدہ کے بلند مقاصد ہیں۔

ہمیں تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھنے اوربروئے کارلانے کی ضرورت ہے، ایک مساوی، منظم اور کثیر القطبی دنیا کی تشکیل دینے، جامع  اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اور دنیا کو امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی طرف لے جایاجائے۔ڈنگ شوئے شیانگ نے چار تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، ہمیں عالمی حکمرانی میں وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے تصور پر عمل کرنا چاہئے، تمام ممالک کے لئے مساوی حقوق، مساوی مواقع اور مساوی قوانین کو فروغ دینا چاہئے،

اور اقوام متحدہ کے اختیار اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہئے. دوسرا، ہم ایک کھلی اور متنوع عالمی معیشت کی تعمیر، کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کا ٹھوس دفاع کرنے، اقتصادی گلوبلائزیشن کے  منافع کو بڑھانے اور  بہتر تقسیم کرنے اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لئے ترقی کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ تیسرا، ہمیں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے  کے عمل کو جاری رکھنا چاہئے، انسانی تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنا چاہیے، مختلف ممالک کے عوام کی جانب سے اقدار کے حصول کے طریقوں کی تلاش کا احترام کرنا چاہیے، اور کسی بھی قسم کی

"نئی سرد جنگ” اور نظریاتی محاذ آرائی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ چوتھا، ہمیں عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنا چاہیے،بات چیت کے ذریعے باہمی اعتماد کو بڑھایا جائے، تنازعات کو حل کیا جائے اور  سلامتی کو فروغ دیا جائے تاکہ  پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کا حصول ممکن ہو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker