اسلام آباد

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائیزیشن کا آغاز

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے خدمت اور سہولیات کی تیز تر فراہمی اور اپنے افعال میں شفافیت برقرار رکھنے اور اپنے نظام کار کو جدید تر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹائیزیشن پراسس Digitization Process کا آغاز کر رکھا ہے جس کے ابتدائی امور کی تکمیل کے لئے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے اپنی تمام ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں ٹرانسفر آف پلاٹس عارضی طور پر معطل کر رکھی ہے۔

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عنقریب آپ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی ویب سائیٹ سے آنلائن ایڈوانس اپائنٹمنٹ سسٹم کے تحت انتہائی سہولت اور وقت کی بچت کے ساتھ اپنے پلاٹس کی ٹرانسفر کے لئے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔ متعلقہ سسٹم کے آن لائن ہوتے ہی تمام ممبران کو اخبارات اور ہمارے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker