اسلام آبادتازہ ترینتعلیم

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد شروع

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عملدرآمد شروع ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے فیز میں چالیس پرائمری سکولز میں رواں ہفتے دوپہر کا کھانا دیا جائے گا،پہلے مرحلے میں ترنول اور نیلور سیکٹر کے بیس بیس سکولوں میں مفت کھانا دیا جائے گا، سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے پرائمری سکولز میں سہولیات فراہمی کے ساتھ بچوں کے لیے مفت کھانے کا اعلان کیا تھا۔

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ بچوں کو دوپہر کا کھانا حکومت اور اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے دیا جا رہا ہے،اگلے دو ماہ میں تمام پرائمری سکولز میں کھانا شروع کر دیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker