اسلام آبادتازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں اے سی صدر نہل حفیظ اور مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں ،5دکاندار گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر نہل حفیظ اور مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،کم وزن روٹی اورصفائی ناقص صورتحال پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے جی 15اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران درجنوں دکانوں کا معائنہ کیا گیااورگرانفروشی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، اورصفائی ناقص صورتحال پر 5 دکانداروں کو گرفتار کر لیا جبکہ 40دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔

ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دارلحکومت میں انتظامی افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی و پھل منڈیوں میں سرکاری نرخ نامہ جاری کرتے ہیں اور بعد میں اسلام آباد بھر بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔اس حوالے سے انتظامی افسران کو اسلام آباد کے بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker