پاکستان

تحریک انصاف کا ’’عوامی آگاہی اور سوشل میڈیا اصلاحات‘‘ منصوبہ ختم

اسلام آباد(آئی پی ایس)قومی ریاستی و دفاعی اداروں کے خلاف شر انگیز مہم،خیبر پختونخواہ کی نگران حکومت نے تحریک انصاف دور حکومت میں بنائے گئے ”عوامی آگاہی اور سوشل میڈیا اصلاحات ”کے نام سے منصوبے کو ختم کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کے پی میں بھرتی کردہ 13 سو شل میڈیا ورکو بھاری تنخواہوں کے عوض بھرتی کیا گیا تھا جنہیں اب فارغ کر دیا گیا ہے ،تحریک انصاف حکومت نے اپنے بیانیے کے فروغ کے لیے نام نہاد منصوبے کے ذریعے انہیں بھرتی کیا تھا،

اس منصوبے کو عوامی آگاہی اور سوشل میڈیا اصلاحات کا نام دیا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ورکرز نے سرکاری ملازم ہوتے ہوئے قومی ریاستی و دفاعی اداروں کے خلاف مہم چلائی،یہ سوشل میڈیا ورکرز ریاست مخالف مہم کی ٹرولنگ میں بھی ملوث تھے،وزارت اطلاعات کے پی نے شکایات پر تمام ورکرزکو فارغ کر کے سوشل میڈیا پراجیکٹ ہی بند کر دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker