بین الاقوامی

چین کا جاپان کے جانب سےجوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی مخالفت کا موقف تبدیل نہیں ہوا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ 8 مئی کو، چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے جاپانی فریق کی درخواست پر جاپانی آبی مصنوعات کی حفاظت کے معاملے پر تکنیکی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے آبی مصنوعات کے معائنہ اور نگرانی کو مضبوط بنانے اور معیاری حفاظت کو یقینی بنانے پر گہرا تبادلہ خیال کیا۔ چین نے زور دیا کہ جاپانی آبی مصنوعات کی درآمد کو بحال کیا جا سکتا ہے یا نہیں، یہ چین کی جانب سے مسلسل آزادانہ نمونے لینے اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر ہوگا۔ نیز، جاپان کو عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ آبی مصنوعات کے معیار اور حفاظت کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے، اور چینی قوانین و ضوابط کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ جاپان نے کہا کہ وہ چین اور چینی عوام کے تحفظات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کا موقف جاپان کے یکطرفہ طور پر جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر جاپان پر زور دیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرے اور یقینی بنائے کہ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کا اخراج ہمیشہ سخت بین الاقوامی نگرانی میں رہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker