پاکستانٹاپ سٹوری

بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، بزدل فوج کی سول آبادی پر گولہ باری، 5 پاکستانی شہری شہید

اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی جس کی زد میں آکر 5 شہری شہید ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے، بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں۔

پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 48 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 77 ہوگئی
راولپنڈی(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے صبح سے اب تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد کل رات سے اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد گرائے گئے مجموعی ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھاجا رہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کر لیتا ہے، شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی پاکستان میں اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی تھی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 29 ہیروپ ڈرونز مار گرائے تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker