بلوچستانپاکستان

بلوچستان : ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع دکی میں فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا، جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع دکی کے مشرقی بائی پاس پر پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔

دکی پولیس کے مطابق فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے اے ایس آئی محمد سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker