کھیل

زیم افرو ٹی 10 میں نیویارک لاگوس نے ڈربن وولوز کو شکست دیدی

ہرارے (آئی پی ایس)زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں نیویارک لاگوس نے ڈربن وولوز کو 53 رنز سے شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی جہاں اس کا مقابلہ کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی سے ہوگا۔

اس سے قبل لیگ میچز میں ٹیم نے اپنی بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں جس نے انہیں مقابلے میں سنجیدہ حریف بنادیا ڈربن وولوز کے خلاف میچ میں نیویارک لاگوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124 رنز بنائے تھے جس میں ایوشکا فرنینڈو نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

فرنچائز کے مالک ساگر کھنہ نے ٹیم کی کارکردگی پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پورے ٹورنامنٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کی سخت محنت اور لچک ظاہر کرتی ہے ۔ میدان پر ان کی وابستگی متاثر کن ہےاور ہم ایلیمنیٹر کے لئے کافی پرجوش ہیں ہم اپنی ٹیم کی اعلیٰ ترین سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker