بیجنگ(آئی پی ایس)رواں سال جزیرہ نما کوریا کے چھ فریقی مذاکرات کے 19 ستمبر کے مشترکہ اعلامیے کے اجراء کی 19 ویں سالگرہ ہے۔
جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں گزشتہ 19 سالوں میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ 20 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ فریقی مذاکرات کا "19 ستمبر کا مشترکہ اعلامیہ” متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے اور صورتحال کو مستحکم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جزیرہ نما کوریا میں امن و استحکام برقرار رکھنا اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینا تمام فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی توقعات کے عین مطابق ہے ۔ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال میں مسلسل کشیدگی کے پیش نظر چین امید کرتا ہے کہ تمام فریق ایک ہی سمت میں کام کریں گے اور سیاسی تصفیے کی عمومی سمت پر قائم رہتے ہوئے جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں طویل مدتی امن و استحکام کے حصول میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔