بیجنگ:13 سے 15 مئی تک چین اور آسیان ممالک نے تھائی لینڈ میں جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے پر عمل درآمد سے متعلق 43 ویں مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔
فریقین نے جنوبی بحیرہ چین کی موجودہ صورتحال، مذکورہ اعلامیے کے نفاذ،جنوبی بحیرہ چین میں ضابطہ اخلاق پر عملی بحری تعاون اور مشاورت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
فریقین نے جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کی مجموعی صورتحال کے تحفظ،اعلامیے پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد جاری رکھنے، تحمل،مکالمے اور مشاورت کی رفتار کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق جلد از جلد ایک موثر اور ٹھوس ضابطہ اخلاق تک پہنچنے کی کوشش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔