پاکستان

گزشتہ عید پر اوجڑی الائونس نہ ملنے پر سی ڈی اے مزدوریونین کااحتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (آئی پی ایس)سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے) کمیٹی سینی ٹیشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ مورخہ دواپریل بروز منگل بوقت صبح دس بجے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ جی سکس میں ہوگا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران، سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان،رابطہ کمیٹی کے ممبران،باڈی ممبران سمیت سی ڈی اے ملازمین کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے،احتجاجی مظاہرے میں گزشتہ عیدالاضحی پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو اوجڑی الاؤنس نہ ملنے سمیت دیگرامورپر بات چیت ہو گی اور اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker